نان جنگ(شِنہوا)چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر عوامی سلامتی وانگ شیاؤ ہونگ نے کہا ہے کہ چین ایک زیادہ منصفانہ اور مساوی عالمی نظم ونسق کی تعمیر کو فروغ دینے کے لئے تما م فریقین کے ساتھ مل کر کا م کرنے کو تیار ہے۔
چین کے مشرقی صوبے جیانگسو کے شہر لیان یون گانگ میں عالمی عوامی سلامتی تعاون فورم کی 2025 کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چین نے 2024 کی کانفرنس میں طے پانے والے اتفاق رائے کے نفاذ کو فعال طور پر فروغ دیا ہے اور مفید نتائج حاصل کرنے کے لئے عالمی عوامی سلامتی کی حامل برادری کی تعمیر کو موثر طور پر آگے بڑھایاہے۔
انہوں نے کہا کہ چین عالمی سلامتی اقدام اور عالمی نظم و نسق اقدام کے نفاذ کے لئے تمام فریقین کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہے تاکہ خودمختار مساوات پر کاربند رہا جا سکے، مشترکہ نظم ونسق حاصل کی جا سکے، بین الاقوامی قانون کی پاسداری کی جا سکے اور انصاف و مساوات کو یقینی بنایا جا سکے، کثیرجہتی پر عمل کیا جا سکے اور باہمی فائدہ اور سب کے لئے کامیابی حاصل کی جا سکے۔
انہوں نے تمام فریقین پر زور دیا کہ وہ مشترکہ نتائج کے لئے عوامی مرکزیت پر مبنی نظریہ اختیار کریں،عملی اقدامات پر توجہ مرکوز کریں اور پائیدارسلامتی کو یقینی بنائیں، ایک زیادہ منصفانہ اور عالمی نظم ونسق کے مساوی نظام کی تعمیر کو فروغ دیں۔
اس سال فورم کا عنوان ’’عالمی عوامی سلامتی کی مشترکہ تشکیل: متنوع خطرات سے نمٹنے کے مشترکہ اقدامات‘‘ تھا۔ بین الاقوامی فوجداری پولیس تنظیم (انٹرپول) کے صدر احمد ناصر الرئیسی اور اقوام متحدہ امن مشنز کے نائب سیکرٹری جنرل جین-پیری لاکروئکس نے بھی افتتاحی تقریب میں خطاب کیا۔
