جمعرات, ستمبر 18, 2025
ہومLatestدولت مشترکہ کی انتخابی رپورٹ پر پی ٹی آئی کا عدالت سے...

دولت مشترکہ کی انتخابی رپورٹ پر پی ٹی آئی کا عدالت سے رجوع کرنے کا اعلان

سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ نے 2024 کے عام انتخابات کے حوالے سے دولت مشترکہ کی لیک رپورٹ کے مندرجات سامنے لے آئے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے رپورٹ کو لے کر عدالت جانے کا اعلان کردیا۔ بولے ہم جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کرتے ہیں تاکہ حقائق سامنے آسکیں۔

سلمان اکرم نے کہا کہ دولت مشترکہ نے اس حقیقت کو تسلیم کیا جو پاکستانی قوم 8 فروری سے جانتی ہے، بہت سے حلقے ایسے ہیں جہاں فام 45 اور 46 میں مطابقت نہیں۔

سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے پٹیشنز سننے کے لیے پی سی او ججز لگائے، دولت مشترکہ نے مان لیا کہ یہ اُن کی رپورٹ ہے، ہم دولت مشترکہ کو خط لکھیں گے۔

رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ یورپی یونین سے امید کرتے ہیں کہ وہ اپنی رپورٹ شائع کرے، اس رپورٹ کو لے کر عدالت میں بھی جائیں گے، 2024 کے الیکشن کی تحقیق کے لیے کمیشن کا مطالبہ کریں گے۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!