منگل, ستمبر 16, 2025
ہومEnertainmentمنوج باجپائی نے شاہ رخ خان سے اپنی اداکاری کا موازنہ مسترد...

منوج باجپائی نے شاہ رخ خان سے اپنی اداکاری کا موازنہ مسترد کردیا

ممبئی: بھارتی اداکار منوج باجپائی نے شاہ رخ خان سے اپنی اداکاری کے موازنے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ سب ہارنے والوں کی باتیں ہیں، صرف ایک بندہ کافی ہے میرے کیریئر کی ایک خاص فلم ہے، میرے نزدیک نیشنل ایوارڈ کا فیصلہ ماضی کا حصہ ہے اور اسے وہیں چھوڑ دینا چاہیے۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ یہ بیکار گفتگو ہے کیونکہ یہ گزر چکا ہے، یہ میری فلموگرافی میں ایک خاص فلم رہے گی، لیکن ایسی باتوں پر بات کرنا میرے نزدیک ہارنے والوں جیسا رویہ ہے، یہ سب ماضی ہے، اسے وہیں رہنے دیں۔ منوج باجپائی کا کہنا تھا کہ ایوارڈز اب اپنی ساکھ کھو رہے ہیں کیونکہ اب ان کا رجحان زیادہ تر کمرشل کامیابی کو سراہنے کی طرف ہوگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ صرف نیشنل ایوارڈز کا مسئلہ نہیں، یہ سبھی ایوارڈز پر لاگو ہوتا ہے، ہر ادارے کو سوچنا چاہیے کہ وہ کس سمت میں جا رہے ہیں، میری عزت میرے کرداروں کے انتخاب سے جڑی ہے، نہ کہ ایوارڈ سے۔

منوج باجپائی نے مزید کہا کہ میں بنیادی طور پر ایوارڈز کے تصور پر یقین نہیں رکھتا کیونکہ بھارتی سنیما مختلف زبانوں پر مشتمل ہے اور کسی ایوارڈ سے تمام فنکاروں کی کارکردگی کو برابر نہیں پرکھا جا سکتا ، اصل کامیابی ناظرین سے جڑنے اور کہانی کو بہتر طریقے سے بیان کرنے میں ہے۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!