ہفتہ, ستمبر 13, 2025
ہومLatestسندھ حکومت سیلاب متاثرین کی مکمل بحالی کیلئے پرعزم

سندھ حکومت سیلاب متاثرین کی مکمل بحالی کیلئے پرعزم

کراچی: وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے واضح کیا ہے کہ سیلاب متاثرین کی مکمل بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، بی آئی ایس پی کے تحت متاثرین کیلئے ریلیف پیکیج کا اعلان نہ ہونا افسوسناک، اقوام متحدہ کے پلیٹ فارم سے عالمی امداد کی اپیل میں تاخیر ناقابل فہم ہے، ایوانوں میں قراردادیں لا کر متاثرین کی بحالی کو قومی ایجنڈا بنایا جائے گا۔

جاری بیان میں شرجیل میمن نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی سیلاب متاثرین کیلئے کی جانیوالی کاوشیں قابل ستائش ہیں ،بلاول بھٹو عوام کے دکھ درد کو اپنا سمجھتے ہیں، ان کا موقف عوام دوستی اور دوراندیشی کا عکاس ہے ،یہی ان کی قیادت کی روشن مثال ہے۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی چیئرمین نے ہمیشہ مشکل وقت میں عوام کا ساتھ دیا اور آج بھی ان کی اولین ترجیح غریب، کسان اور سیلاب متاثرہ خاندان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو کے مطالبے پر وفاقی حکومت کا ماحولیاتی و زرعی ایمرجنسی کا اعلان خوش آئند تاہم بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت ریلیف پیکیج کا اعلان نہ ہونا افسوسناک ہے۔

انہوں نے کہا وزیر اعظم نے بلاول بھٹو کو پیکیج بارے ذاتی یقین دہانی کرائی تھی مگر گلگت بلتستان، خیبر پختونخوا، پنجاب اور خصوصا جنوبی پنجاب کے عوام اب بھی اس کے منتظر ہیں۔انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو نے درست نشاندہی کی کہ اقوام متحدہ کے پلیٹ فارم سے عالمی امداد کی اپیل میں تاخیر ناقابل فہم ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی متاثرین کی مکمل بحالی تک چین سے نہیں بیٹھے گی،ہر فورم پر عوام کی آواز بنیں گے اور ایوانوں میں قراردادیں لا کر متاثرین کی بحالی کو قومی ایجنڈا بنائینگے۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!