اسلام آباد: وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے مذاکرات کو خطے میں پائیدار امن کا واحد ذریعہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت افغانستان واپس جانے والے افغان مہاجرین کو سہولتیں فراہم کر رہی ہے۔
افغان سفارتخانے کے دورے پر وزیراعلی خیبرپختونخوا نے افغان سفیر سے افغانستان میں زلزلے سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت متاثرین کی ہر ممکن مدد کیلئے تیار ہے۔
انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت افغانستان واپس جانے والے افغان مہاجرین کو سہولتیں فراہم کر رہی ہے۔ علی امین نے مذاکرات کو خطے میں پائیدار امن کا واحد ذریعہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی سرگرمیوں کو فروغ دے کر روزگار کے مواقع پیدا کیے جاسکتے ہیں۔
اس موقع پر افغان سفیر نے زلزلہ متاثرین کیلئے امداد پر وزیر اعلی علی امین کا شکریہ ادا کیا۔