جمعہ, ستمبر 12, 2025
ہومLatestمیجر عزیز بھٹی شہید کا یوم شہادت، مریم نواز کا خراج عقیدت

میجر عزیز بھٹی شہید کا یوم شہادت، مریم نواز کا خراج عقیدت

لاہور:وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے میجر عزیز بھٹی شہید (نشان حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وطن عزیز کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کرنے والے قوم کے حقیقی محسن ہیں۔

یوم شہادت پر جاری بیان میں مریم نواز نے کہا کہ میجر عزیز بھٹی شہید نے اپنے خون سے تاریخ رقم کی ،ان کی بہادری نسلوں کیلئے مشعل راہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری آزادی اور سلامتی انہی جانبازوں کی قربانیوں کی مرہونِ منت ہے، پوری قوم انہیں سلام پیش کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ قوم شہدا کی قربانیاں کبھی فراموش نہیں کرے گی، وطن عزیز کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کرنے والے قوم کے حقیقی محسن ہیں۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!