اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے سیلاب متاثرین کو بجلی بلوں میں ریلیف فراہمی کیلئے حکام کو آئی ایم ایف سے رابطے کی ہدایت کردی۔
ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے ملک بھر کے سیلاب متاثرین کو بجلی بلوں میں ایک ماہ کا استثنیٰ دینے کا فیصلہ کیا ہے جس پر وزیراعظم نے وزارت خزانہ کو آئی ایم ایف سے رابطے کا حکم دیاہے۔