ممبئی: آئی پی ایل ٹیم پنجاب کنگز نے سوشل میڈیا پوسٹ پر پاک بھارت میچ کے ذکر میں پی سی بی کا لوگو غائب کردیا۔
سوشل میڈیا پوسٹ پر اس ٹیم نے ٹیموں کی علامت کرکٹ بورڈز کے لوگو کے لیے بی سی سی آئی کا لوگو تو لگایا مگر اس کے مد مقابل ٹیم یعنی پاکستان کا لوگو لگانے کے بجائے جگہ خالی چھوڑ دی۔ پنجاب ٹیم کی سوشل میڈیا پوسٹ پر دنیا بھر کے کرکٹ فینز کی جانب سے تنقید کی جا رہی ہے اور بھارتیوں نے بھی اس حرکت پر پنجاب کنگز کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔
سخت تنقید کے بعد آئی پی ایل کی ٹیم پنجاب کنگز نے کمنٹس کا سیکشن بند کر دیا۔ فینز نے پنجاب کنگز کی اس اوچھی حرکت کو احمقانہ اور بچکانہ عمل قرار دے دیا۔ یاد رہے کہ ایشیا کپ کے دوران پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹاکرا 14 ستمبربروز اتوار کو ہوگا۔