کوئٹہ: وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے 4 خوارج جہنم واصل کرنے پر سی ٹی ڈی کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کو پرامن ماحول کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے ، بلوچ عوام دہشت گردوں کے عزائم ناکام بنانے میں سیکیورٹی اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں،کسی دہشت گرد یا سہولت کار کو قانون کی گرفت سے بچنے نہیں دیا جائے گا۔
جاری بیان میں میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ سی ٹی ڈی نے بروقت اور مو ثر کارروائی کر کے دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا۔انہوں نے کہا کہ اکالزئی یارو میں ہلاک دہشت گرد مختلف دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث تھے جن کے خاتمے سے صوبے میں امن و امان کی صورتحال مزید بہتر ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں امن قائم رکھنے کیلئے سی ٹی ڈی اور دیگر سیکیورٹی اداروں کی قربانیاں و خدمات قابل تحسین ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں عوام کو پرامن ماحول کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے ،بلوچ عوام دہشت گردوں کے عزائم ناکام بنانے میں سیکیورٹی اداروں کیساتھ کھڑے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ صوبے کے ہر کونے میں دیرپا امن کے قیام کیلئے اقدامات جاری رہیں گے ،کسی دہشت گرد یا سہولت کار کو قانون کی گرفت سے بچنے نہیں دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کو پرامن، خوشحال اور ترقی یافتہ صوبہ بنانے کے عز م کا اعادہ کیا۔