جمعرات, ستمبر 11, 2025
ہومLatestوزیراعظم کا امیرِ قطر سے ٹیلیفونک رابطہ، اسرائیلی حملے کی شدید...

وزیراعظم کا امیرِ قطر سے ٹیلیفونک رابطہ، اسرائیلی حملے کی شدید مذمت

وزیراعظم شہبازشریف نے قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی سے ٹیلی فونک رابطہ کے دوران دوحہ میں اسرائیلی بمباری کی شدید مذمت کی اور کہا کہ اسرائیلی بمباری میں قیمتی جانوں کے ضیاع اور شہری املاک کو نقصان پہنچا ۔

وزیراعظم شہبازشریف نے امیرِ قطر، شاہی خاندان اور عوام سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی بمباری میں قیمتی جانوں کا ضیاع اور شہری املاک کو نقصان پہنچا ، اسرائیلی حملہ سفاکانہ اقدام، اسرائیلی قیادت کی سوچ کی عکاس ہے، اسرائیلی جارحیت قطر کی خودمختاری اور سالمیت کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیلی اقدام خطے کے امن و استحکام کے لئے سنگین خطرہ ہے ، پاکستان قطر کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑا ہے۔   وزیراعظم  شہباز شریف نے امت مسلمہ کے اتحاد کی ضرورت پر زور دیا ، امیرِ قطر نے وزیراعظم سے اظہارت تشکر ، یکجہتی کرنے پر خراج تحسین پیش کیا۔

دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور قطر کے درمیان گہرے برادرانہ تعلقات کا اعادہ کیا  جبکہ  خطے کی امن و سلامتی کیلئے تعاون اور راوبط جاری رکھنے پر اتفاق کیا ۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!