ہومپاکستانمیجر عدنان اسلم شہید کی نماز جنازہ چکلالہ راولپنڈی میں ادا

میجر عدنان اسلم شہید کی نماز جنازہ چکلالہ راولپنڈی میں ادا

راولپنڈی: کمبائنڈ ملٹری ہسپتال میں دوران علاج جام شہادت نوش کرنے والے میجر عدنان اسلم شہید کی نماز جنازہ چکلالہ راولپنڈی میں ادا کر دی گئی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے مطابق نماز جنازہ میں وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وزیر دفاع خواجہ آصف سمیت حاضر سروس فوجی و سل افسروں اور شہید کے لواحقین نے شرکت کی۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے میجر عدنان اسلم کی بہادری کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ آج ہم نے مٹی کا ایک بہادر بیٹا کھو دیا ہے جس کی ہمت اور قربانی ہمیشہ قوم کے دلوں میں نقش رہے گی۔ میجر عدنان اسلم کا عزم، وطن سے محبت اور قربانی کا جذبہ پاکستان کی بہترین نمائندگی کرتا ہے، میجر عدنان کی شہادت اس بات کی گواہی ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج ہر قسم کی دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق میجر عدنان اسلم نے 2 ستمبر کو بنوں میں بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے بزدلانہ حملے کا بہادری سے مقابلہ کیا، 31 سالہ میجر عدنان اسلم راولپنڈی کے رہائشی تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق میجر عدنان اسلم کمبائنڈ ملٹری ہسپتال میں دوران علاج جام شہادت نوش کر گئے تھے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں