غزہ: اسرائیلی فوج نے غزہ شہر کے تمام علاقوں سے رہائشیوں کو انخلا کا حکم دیتے ہوئے انہیں الرشید کوریڈور کے ذریعے المواصی کے انسانی ہمدردی والے علاقے کی طرف جانے کی ہدایت کر دی۔
منگل کی صبح اسرائیلی فوج کے ترجمان اویخائی ادرعی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک پوسٹ میں خبردار کیا کہ غزہ کے رہائشی اور اس کے تمام علاقوں میں موجود افراد، پرانے شہر اور مشرقی تفاح سے لے کر مغرب میں سمندر تک، فوری طور پر جنوب میں المواصی کی طرف نکل جائیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ فوج فیصلہ کن کارروائی کے لیے پرعزم ہے اور غزہ شہر کے علاقے میں بھرپور طاقت سے کام کرے گی، جیسا کہ اس نے پورے علاقے میں کیا ہے۔


