بیروت: اسرائیلی فوج نے بیروت کے جنوب میں تقریبا 30 کلو میٹر دور واقع شہر الجیہ کے قریب ایک گاڑی پر ڈرون حملہ کر دیا۔
منگل کو ہونے والے اس حملے کے بعد گاڑی میںا گ لگ گئی اور وہ ایک مسجد کی دیوار سے جا ٹکرائیْ۔ لبانی وزارت صحت کے مطابق یہ حملہ لبنان کے مشرق میں اسرائیلی فضائی حملوں کے سلسلے کے بعد ہوا، جن میں پانچ افراد ہلاک ہوئے تھے۔
دوسری جانب اسرائیلی فوج نے کہا کہ مذکورہ حملہ حزب اللہ کے علاقوں کو نشانہ بنانے کے لیے کیا گیا، جن میں "رضوان فورسز کے کیمپ” بھی شامل ہیں۔


