ہومتازہ ترینورلڈ روبوٹکس اولمپیاڈ نومبر میں سنگاپور میں ہوگی، پاکستان کی 3 لڑکیوں...

ورلڈ روبوٹکس اولمپیاڈ نومبر میں سنگاپور میں ہوگی، پاکستان کی 3 لڑکیوں نے کوالیفائی کرلیا

کراچی: ورلڈ روبوٹکس اولمپیاڈ رواں سال نومبر میں سنگاپور میں ہو گی،پاکستان کی گرلز ٹیم نے پہلی بار ورلڈ ربوٹکس اولمپیاڈ کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

میگا ایونٹ کے لیے کوالیفائی کرنے والی تینوں لڑکیوں ایمان زہرہ مرچنٹ، عنایہ انس اور عائرہ رضوی کا تعلق کراچی سے ہے۔

تینوں لڑکیوں کی عمریں 12 سے 13 سال ہے اور آٹھویں جماعت کی طالب علم ہیں۔ تینوں لڑکیوں کی ٹیم نے سندھ کپ میں پہلی اور قومی سطح کے مقابلے میں دوسری پوزیشن حاصل کی۔

سندھ اور پاکستان سطح پر ہونے والے مقابلے ورلڈ ربوٹکس اولمپیارڈ کی نگرانی میں ہو رہے تھے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں