ہومانٹرٹینمنٹبیٹی کی پیدائش کے بعد میری زندگی میں نمایاں تبدیلیاں آئیں، اداکارہ...

بیٹی کی پیدائش کے بعد میری زندگی میں نمایاں تبدیلیاں آئیں، اداکارہ صبور علی

لاہور: اداکارہ صبور علی نے کہا ہے کہ بیٹی کی پیدائش کے بعد میری زندگی میں نمایاں تبدیلیاں آئی ہیں، اب میرے بہن بھائی زیادہ قریب آگئے ہیں، وہ روزانہ بیٹی کو دیکھنے کی فرمائش کرتے ہیں۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ حاملہ ہونے کا علم ہونے پر میرے احساسات بہت مختلف تھے، اس وقت مرحومہ والدہ کی کمی شدت سے محسوس ہوئی، تاہم شوہر علی انصاری، فیملی اور بہن بھائی کے ساتھ نے مشکل وقت آسان کردیا۔

انہوں نے کہا کہ مجھے ترکی میں سفر کے دوران حاملہ ہونے کے بارے میں احساس ہوا، اس بارے میں سب سے پہلے میںنے شوہر کو بتایا، پھر واپسی پر گھر والوں کو آگاہ کیا، سرپرائز دینے کا ارادہ تھا مگر طبیعت خراب ہونے کے باعث گھر میں ہی سب کو بلا کر بتایا، بہن سجل علی کو جب گھر بلانے کے لیے میسج کیا تو وہ پہلے ہی اندازہ لگا چکی تھیں کہ وہ حاملہ ہیں۔

اداکارہ نے بتایا کہ بیٹی کی پیدائش کے بعد ایسی افواہیں گردش کرنے لگیں کہ شاید انہوں نے بچی کو گود لیا ہے یا بیٹی کی پیدائش سروگیسی کے ذریعے ہوئی ہے، کیونکہ انہوں نے دورانِ حمل کوئی مخصوص فوٹو شوٹ نہیں کروایا تھا۔

انہوں نے کہا کہ لوگ جو سوچنا چاہتے ہیں وہ سوچتے رہتے ہیں، اس لیے انسان کو چاہیے کہ ایسی باتوں کو زیادہ اہمیت نہ دے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں