لاہور: اداکارہ مہرین جبار نے کہا ہے کہ کئی لوگ پاکستانی ڈراما انڈسٹری میں فنکاروں اور عملے کو طویل عرصے سے تاخیر سے ادائیگیوں کے معاملے پر آواز نہیں اٹھاتے کیونکہ انہیں خوف ہوتا ہے کہ کہیں کام ملنا بند نہ ہو جائے۔
ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اگر پروڈکشن کے پاس سب کو ادائیگی کے لیے وسائل موجود نہیں ہوتے تو انہیں ڈراما بنانے کا آغاز ہی نہیں کرنا چاہیے۔
انہوں نے مشورہ دیا کہ اداکاروں کو معاہدے میں ایسی شق ضرور شامل کروانی چاہیے، جس کے تحت مقررہ وقت پر ادائیگی نہ ہونے کی صورت میں پروڈکشن ہاس ہرجانہ ادا کرنے کا پابند ہو۔


