اسلام آباد: سابق اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب کی نا اہلی کے بعد اپوزیشن لیڈر کے چیمبر کو تالے لگا دیئے گئے۔
ذرائع کے مطابق اپوزیشن لیڈر چیمبر میں کام کرنے والے تمام ملازمین کے بھی تبادلے کر دیئے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق جنید اکبر کے استعفے کے بعد پبلک اکائونٹس کمیٹی آفس میں کام کرنے والے ملازمین کے بھی تبادلے کردیئے گئے ہیں۔