اتوار, اگست 31, 2025
ہومLatestروس اور چین دوسری جنگ عظیم کی تاریخ کو مسخ کرنے کی...

روس اور چین دوسری جنگ عظیم کی تاریخ کو مسخ کرنے کی ہر کوشش کی مذمت کرتے ہیں،پوتن

روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے کہا ہے کہ روس اور چین کسی بھی ایسی کوشش کی سختی سے مذمت کرتے ہیں جو دوسری جنگ عظیم کی تاریخ کو مسخ کرتی ہو۔(شِنہوا)

ماسکو(شِنہوا)روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے کہا ہے کہ روس اور چین کسی بھی ایسی کوشش کی سختی سے مذمت کرتے ہیں جو دوسری جنگ عظیم کی تاریخ کو مسخ کرتی ہو۔

شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے تیانجن اجلاس اور بیجنگ میں یوم فتح  کی تقریبات میں شرکت کے لئے چین کے دورے سے پہلے ایک تحریری انٹرویو میں پوتن نے زور دیا کہ چینی صدر شی جن پھنگ اپنے ملک کی تاریخ کا انتہائی احترام کرتے ہیں۔

پوتن نے کہا کہ شی ایک عظیم عالمی طاقت کے حقیقی رہنما ہیں، ایک مضبوط عزم رکھنے والے انسان، جو تزویراتی بصیرت اور عالمی نقطہ نظر سے مالا مال ہیں اور قومی مفادات کے تحفظ کے لئے پختہ عزم رکھتے ہیں۔ بین الاقوامی امور کے اس مشکل اور نازک لمحے میں اس طرح کے شخص کا قیادت میں ہونا چین کے لئے بے حد اہمیت رکھتا ہے۔

پوتن نے کہا کہ وہ چینی فریق کے ساتھ مل کر بیجنگ میں اپنے باپ، دادا اور پردادا کے مشترکہ بہادری کے عمل کو خراج تحسین پیش کریں گے، ان لوگوں کی یاد کو سلام پیش کریں گے جنہوں نے اپنے خون سے دونوں اقوام کی بھائی چارگی کو مستحکم کیا، دونوں ریاستوں کی آزادی اور خودمختاری کا دفاع کیا اور ان کے خودمختار ترقی کے حق کو محفوظ بنایا۔

پوتن نے زور دیا کہ سوویت یونین اور چین کے عوام نے جنگ کے محاذ پر سب سے زیادہ برداشت کی اور سب سے بھاری نقصان اٹھایا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہمارے شہری تھے جنہوں نے حملہ آوروں کے خلاف جدوجہد میں سب سے زیادہ مشکلات سہیں اور نازی ازم اور عسکریت پسندی کو شکست دینے میں فیصلہ کن کردار ادا کیا۔

پوتن نے کہا کہ ان شدید آزمائشوں کے ذریعے دوستی اور باہمی تعاون کی بہترین روایات کو پروان چڑھایا گیا اور مضبوط کیا گیا، وہی روایات جو آج روس-چینی تعلقات کی مضبوط بنیاد تشکیل دیتی ہیں۔

پوتن نے کہا کہ روس میں ہم کبھی نہیں بھولیں گے کہ چین کی بہادر مزاحمت 1941-1942 کے سب سے تاریک مہینوں کے دوران جاپان کو سوویت یونین کے پیٹھ میں خنجر گھونپنے سے روکنے والے اہم عوامل میں سے ایک تھی۔ انہوں نے کہا کہ چین کی اس بہادری کی بدولت ریڈ آرمی اپنی تمام توجہ نازی ازم کو شکست دینے اور یورپ کو آزاد کرانے پر مرکوز کرسکی۔

پوتن نے کہا کہ جب جاپان نے چینی عوام کے خلاف دھوکے بازی سے جارحیت کی تو سوویت یونین نے چینی عوام کو مدد کا ہاتھ بڑھایا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سوویت پائلٹس نے بھی بہادری سے اپنے چینی بھائیوں کے ساتھ مل کر لڑائی کی۔

پوتن نے کہا کہ یہ ہمارا مقدس فریضہ ہے کہ ہم اپنے ہم وطنوں کی یاد کو خراج تحسین پیش کریں جنہوں نے حقیقی حب الوطنی اور بہادری کا مظاہرہ کیا، تمام مشکلات سہیں اور طاقتور و بے رحم دشمنوں کو شکست دی۔ انہوں نے ریڈ آرمی کے ان سپاہیوں کے یادگاروں کو احتیاط سے محفوظ رکھنے پر چین کا شکریہ ادا کیا۔

پوتن نے کہا کہ بعض مغربی ممالک میں دوسری جنگ عظیم کے نتائج "عملی طور پر نظر ثانی شدہ” ہیں اور اس بات کی نشاندہی کی کہ تاریخی حقائق کو موجودہ سیاسی ایجنڈوں کی تکمیل کے لئے مسخ اور دبایا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ روس اور چین کسی بھی ایسی کوشش کی سختی سے مذمت کرتے ہیں جو دوسری جنگ عظیم کی تاریخ کو مسخ کرتی ہو۔ اس جنگ کے نتائج کو اقوام متحدہ کے منشور اور دیگر بین الاقوامی دستاویزات میں درج کیا گیا ہے۔ یہ ناقابل تسخیر ہیں اور ان میں کوئی ترمیم نہیں کی جا سکتی۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!