سرینگر: مقبوضہ کشمیر میں جاری مسلسل بارشوں نے تباہی مچادی، فلیش فلڈز، لینڈ سلائیڈنگ اور کلاڈ برسٹ کے نتیجے میںہلاکتوں کی تعداد 110 سے زائد ہو گئی جبکہ ہزاروں افراد اپنے گھروں سے محروم ہوگئے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ وادی کے علاقوں جموں، سانبہ، ریاسی، ڈوڈہ اور کشتواڑ اضلاع میں دریاں اور نالوں کی سطح خطرناک حد تک بلند ہو گئی۔
اب تک 12 ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے جبکہ کم از کم 50 دیہات کا رابطہ منقطع ہے، تعلیمی ادارے بھی 31 اگست تک بند کردیے گئے۔
سیلاب نے ٹرانسپورٹ اور مواصلاتی نظام کو بھی مفلوج کردیا، درجنوں سڑکیں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث بند ہو گئیں جبکہ 58 ٹرینیں منسوخ کرنا پڑیں۔