ہفتہ, اگست 30, 2025
ہومLatestبزلئیل سموٹریچ کا نیتن یاہو سے غزہ پر مکمل قبضہ کرنے کا...

بزلئیل سموٹریچ کا نیتن یاہو سے غزہ پر مکمل قبضہ کرنے کا مطالبہ

تل ابیب: اسرائیلی وزیر خزانہ بزلئیل سموٹریچ نے اسرائیلی حکومت سے غزہ پٹی کے کچھ علاقوں کو فوری طور پر اپنے ساتھ شامل کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر حماس نے ہتھیار ڈالنے سے انکار کیا تو اسرائیل کو چار ہفتوں تک ہر ہفتے غزہ کے کچھ حصے کو اپنے ساتھ ملا لینا چاہیے، جس سے غزہ کی پٹی کا بیشتر حصہ مکمل اسرائیلی کنٹرول میں آ جائے گا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایک پریس کانفرنس کے دوران بزلئیل سموٹریچ نے کہا کہاس دوران، فلسطینیوں کو غزہ کے جنوبی حصے میں منتقل ہونے کا کہا جائے گا اور پھر اسرائیل شمالی اور وسطی غزہ کا محاصرہ کر کے حماس کے باقی ماندہ جنگجوں کو ختم کر دے گا۔

سموٹریچ نے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو سے بھی مطالبہ کیا کہ اس منصوبے کو مکمل اور فوری طور پر اپنایا جائے ۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!