نیو یارک: معروف امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کی منگنی کی پوسٹ کو انسٹاگرام پرصرف 6 گھنٹوں کے دوران ایک ملین سے زائد مرتبہ ری پوسٹ کیا گیا جو اس آن لائن پلیٹ فارم پر اب تک کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔
جبکہ گلوکارہ کی پوسٹ کو 29 ملین سے زیادہ لائکس بھی ملے۔ امریکی گلوکارہ کی منگنی کی اس پوسٹ پر تبصروں کی تعداد بھی بیشمار رہی جو دنیا بھر میں ان کی مقبولیت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کی جانب سے معروف فٹبالر ٹریوس کیلسی کیساتھ منگنی کی تصاویر شیئر کی گئیں ۔