جمعہ, جنوری 10, 2025
ہومLatestبالائی علاقوں میں برفباری، سردی کی شدت میں اضافہ

بالائی علاقوں میں برفباری، سردی کی شدت میں اضافہ

 ہنزہ: بالائی علاقوں میں بارش و برف باری کا سلسلہ شروع ہونے سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا، حکام نے سیاحوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے ہدایت کردی۔ ڈپٹی کمشنر دیربالا کے مطابق لواری ٹنل میں ایک فٹ تک برف پڑ چکی ہے جبکہ سڑک ٹریفک کیلئے کھلی ہے، بھاری مشینری سے برف ہٹاکر لواری ٹنل روڈ کو ٹریفک کیلئے بحال رکھا جا رہا ہے۔

انہوں نے لواری ٹنل آنیوالے سیاحوں کو ہدایت کی کہ ڈرائیورز لواری ٹنل آتے ہوئے ٹائروں کو زنجیریں ضرور ڈالیں۔ادھر ہنزہ میں بھی برفباری وقفے وقفے سے جاری ہے، محکمہ موسمیات نے بالائی علاقوں میں تین روز تک ہلکی برفباری کا سلسلہ جاری رہنے کی پیشگوئی ہے جبکہ سیاحوں کو بھی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ملک کے مختلف علاقوں مظفر آباد ،وادی نیلم ،وادی لیپہ ، قلعہ عبداللہ ، لواری ٹنل، کمراٹ، ڈوگ درہ ساورگلگت بلتستان میں بھی برفباری نے رنگ جما دیا ہے ، کئی علاقوں میںپارہ نقطہ انجماد سے بھی کئی درجے نیچے گرگیا ہے ۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں