جمعہ, اگست 29, 2025
ہومLatestغیر ملکی طلبہ کو امریکا میں 4 سال سے زائد قیام کی...

غیر ملکی طلبہ کو امریکا میں 4 سال سے زائد قیام کی اجازت نہیں ہوگی، ٹرمپ انتظامیہ کا فیصلہ

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے غیر ملکی طلبہ اور صحافیوں کے امریکا میں قیام کی مدت پر سخت پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجوزہ تبدیلی کے تحت غیر ملکی طلبہ کو امریکا میں اسٹوڈنٹ ویزے پر 4 سال سے زیادہ قیام کی اجازت نہیں ہوگی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق غیر ملکی صحافیوں کو صرف 240 دن تک قیام کی اجازت ہوگی، تاہم وہ مزید 240 دن کی توسیع کے لیے درخواست دے سکیں گے۔

یہ مجوزہ تبدیلیاں فیڈرل رجسٹر میں شائع کی گئیں، جس کے بعد عوامی رائے کے لیے مختصر مدت رکھی گئی ہے، جس کے بعد یہ نافذالعمل ہو سکیں گی۔

صدر اور سی ای او پریذیڈنٹس الائنس آن ہائر ایجوکیشن اینڈ امیگریشن مریم فیلڈبلم نے کہا کہ یہ مجوزہ قانون دنیا بھر کے باصلاحیت افراد کو یہ پیغام دیتا ہے کہ ان کی خدمات کی امریکا میں قدر نہیں کی جاتی۔

انہوں نے کہا کہ یہ نہ صرف بین الاقوامی طلبہ کے لیے نقصان دہ ہے بلکہ اس سے امریکی کالجوں اور جامعات کی بہترین صلاحیت کو متوجہ کرنے کی صلاحیت بھی کمزور ہوتی ہے، جو ہماری عالمی مسابقت کو کم کرتی ہے۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!