جمعرات, جنوری 9, 2025
ہومLatestملک میں انسانی حقوق کی پامالی کا کوئی حساب نہیں ،پوی دنیا...

ملک میں انسانی حقوق کی پامالی کا کوئی حساب نہیں ،پوی دنیا میں ہم بے عزت ہو رہے ہیں،یاسمین راشد

لاہور: رہنماء پی ٹی آئی یاسمین راشد نے کہا ہے کہ ملک میں انسانی حقوق کی پامالی کا کوئی حساب نہیں رہا ،پوی دنیا میں ہم بے عزت ہو رہے ہیں، صحت کارڈ بغض عمران میں ختم کیا گیا، امید ہے سیاستدان اکٹھے ہو کرسمجھداری کی بات کریں گے۔جمعہ کو اے ٹی سی عدالت میں اپوزیشن لیڈر احمد خان بچھر نے رہنماء پی ٹی آئی یاسمین راشد سے ملاقات کی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے یاسمین راشد نے کہا کہ انسانی حقوق کی پامالی کا کوئی حساب نہیں رہا ،9 مئی اور 26نومبر کی جوڈیشل انکوائری ہونی چاہئے، اگر غلطی ہوئی تو سزائیں دیں، لوگوں نے اس وجہ سے ری ایکٹ کیا تھا کیونکہ بانی پی ٹی آئی کو پکڑا گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ امید ہے سیاستدان اکٹھے ہو کرسمجھداری کی بات کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے لئے سب سے اہم جمہویت ہے ،جمہوریت احتجاج کا حق دیتی ہے، پوی دنیا میں ہم بے عزت ہو رہے ہیں، ہم ملٹری کورٹس کو نہیں مانتے۔ انہوں نے کہا کہ سویلین کا ٹرائل سویلین کورٹس میں ہونا چاہئے، ہماری کوئی خاص ڈیمانڈ نہیں ہے، صرف بانی پی ٹی آئی اور ہمارے کارکنوں کو چھوڑ دیں، موجودہ حکومت میں صحت اور تعلیم کیلئے کچھ نہیں ہو رہا۔ انہوں نے کہا کہ صحت کارڈ لوگوں کیلئے بڑی سہولت تھی جسے صرف اس لئے ختم کیا گیا تا کہ بانی پی ٹی آئی کا نام نہ چلے۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں