کابل: افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ایک مسافر بس الٹنے کے نتیجے میں کم از کم 25 افراد ہلاک اور 27 زخمی ہو گئے۔
یہ واقعہ بدھ کو صبح سویرے کابل کے علاقے ارغندی میں پیش آیا۔ بس ہلمند اور قندھار کے مسافروں کو لے کر جنوبی افغانستان سے آ رہی تھی۔ افغان وزارتِ داخلہ کے ترجمان عبدالمتین قانی نے بتایا کہ لاپرواہی سے گاڑی چلانے کے باعث حادثہ پیش آیا۔
واضح رہے چند روز قبل بھی افغانستان کے مغربی صوبے ہرات میں ایک حادثہ ہوا جس میں تقریبا 80 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔