جمعرات, اگست 28, 2025
ہومLatestوزیراعظم کی ہدایت، گوادر میں بجلی، پانی مسائل کے حل کیلئے سولر...

وزیراعظم کی ہدایت، گوادر میں بجلی، پانی مسائل کے حل کیلئے سولر منصوبے پر کام کی رفتار تیز

گوادر: وزیراعظم کی ہدایت پر گوادر میں بجلی و پانی مسائل کے حل کیلئے اقدامات تیز کردیئے گئے۔ جاری بیان میں وفاقی وزیر برائے بحری امور جنید انوار چوہدری نے بتایا ہے کہ گوادر کیلئے سولر منصوبے کا آغاز کردیا ہے جس کیلئے کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ گوادر سولر منصوبہ جلد فعال ہوگا، گوادر بندرگاہ شمسی توانائی سے چلائی جائے گی جس سے فری زون میں صنعتوں کو بجلی کی فراہمی ممکن بنائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ شمسی توانائی سے گوادر کو پانی کی فراہمی ممکن ہوگی جبکہ قابل اعتماد شمسی توانائی گوادر کی معیشت میں استحکام لائے گی اور ماہی گیری و مقامی روزگار کو بھی تحفظ ملے گا۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!