اسلام آباد: سپریم کورٹ نے علی امین کی بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات نہ کرانے بارے درخواست اعتراضات لگا کرواپس کردی۔
ذرائع کے مطابق بدھ کو وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرانے بارے سپریم کورٹ میں درخواست دائرکی۔
درخواست میں وفاقی و پنجاب حکومتوں کو فریق بناتے ہوئے موقف اپنایا گیا کہ عدالتی حکم کے باوجود بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کرائی جا رہی، حالانکہ پارٹی کے بانی رہنماء سے مشاورت کیلئے ملاقات ناگزیر ہے، استدعاء ہے کہ بانی سے ملاقات کی اجازت دی جائے ۔تاہم رجسٹرار آفس نے علی امین کی درخواست اعتراض لگا کر واپس کرتے ہوئے موقف اپنایا کہ پاور آف اٹارنی پر دستخط موجود نہیں، جس کے باعث درخواست قابل سماعت نہیں ہے ۔