جمعرات, اگست 28, 2025
ہومLatestانگلینڈ کے سابق فاسٹ بالر کین شٹل ورتھ انتقال کرگئے

انگلینڈ کے سابق فاسٹ بالر کین شٹل ورتھ انتقال کرگئے

لندن: انگلینڈ کے سابق فاسٹ بالر کین شٹل ورتھ 80 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔ کین شٹل ورتھ نے 1970 اور 1971 کے آسٹریلیا کے خلاف ایشز سیریز سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا جہاں برسبین ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں 5 وکٹیں حاصل کیں جب کہ وہ ایشیز جیتنے والی کامیاب ٹیم کا حصہ تھے۔

مجموعی طور پر انہوں نے انگلینڈ کی نمائندگی کرتے ہوئے 5 ٹیسٹ میچز کھیلے اور ایک ون ڈے انٹرنیشنل کھیلا جب کہ آسٹریلیا کے خلاف میلبرن میں واحد ایک روزہ میچ میں انہیں انگلینڈ کے لیے پہلی وکٹ حاصل کرنے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔

سینٹ ہیلنز میں پیدا ہونے والے شٹل ورتھ نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں لنکا شائر اور لیسٹر شائر کی نمائندگی کی، انہوں نے 1964 میں لنکا شائر کو جوائن کیا تھا۔ انہوں نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں اولڈ ٹریفورڈ کو اپنی پہلی فرسٹ کلاس وکٹ بنایا اور مجموعی طور پر لنکا شائر کے لیے 484 وکٹیں حاصل کیں، جب کہ اپنے کیریئر کے آخری سالوں میں لیسٹر شائر کے لیے مزید 99 وکٹیں لیں۔

کین شٹل ورتھ کی بہترین بالنگ کی بات کی جائے تو 1968 میں انہوں نے لیٹن میں ایسیکس کے خلاف 41 رنز دے کر 7 وکٹیں حاصل کیں

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!