اتوار, اگست 24, 2025
ہومLatestسعودی عرب کا مقامی و غیر ملکی ورکرز کیلئے پنشن پروگرام شروع...

سعودی عرب کا مقامی و غیر ملکی ورکرز کیلئے پنشن پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ

ریاض: سعودی عرب نے مقامی و غیر ملکی ورکرز کیلئے پنشن اور بچت پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق آئی ایم ایف کی جاری نئی آئی وی آرٹیکل مشاورتی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب مقامی وغیر ملکی ورکرز کیلئے نئے رضاکارانہ پنشن اور بچت پروگرام کا اعلان کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق مقامی بچت بڑھانے کیلئے ڈیزائن پروگرام کے تحت ورکرز کی بیرون ملک ترسیلات زر روکنے میں مدد ملے گی۔

رپورٹ کے مطابق حال ہی میں نافذ کی گئی پنشن اصلاحات جولائی 2024ء میں منظور کی گئی ہیں، ان اصلاحات میں ریٹائرمنٹ کی عمر میں اضافہ ،شراکت کی مدت میں توسیع، شراکت کی شرح میں اضافہ اور پنشن کے فوائد کو محدود کرنا شامل تھا۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!