لاہور: بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ کسی بھی عمارت کو آگ لگانے والوں کو سزا ضرور ملنی چاہئے، میرے بیٹوں کا قصور بانی پی ٹی آئی کے خاندان سے تعلق ہے۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے بتایا کہ میرے دونوں بیٹے اس وقت حراست میں ہیں، مجھے بتایا گیا ہے کہ اب گرفتاری کی باری میری ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنہوں نے عمارت کو آگ لگائی انہیں سزا ضرور ملنی چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ میرے بیٹوں کا جرم صرف یہ ہے کہ وہ بانی پی ٹی آئی کے خاندان سے ہیںتاہم یہ جان لیں ہم کسی سے ڈرنے والے نہیں، جتنی سزائیں سنانی ہیں سنا دیں ہم اس کیلئے تیار ہیں ، بانی پی ٹی آئی کیساتھ پہلے بھی کھڑے تھے اب بھی کھڑے ہیں اور ساتھ کھڑے رہیں گے۔