اسلام آباد: وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار بنگلہ دیشی حکومت کی دعوت پر2روزہ سرکاری دورے پر بنگلادیش پہنچ گئے جہاں اعلی حکومتی عہدیداران نے ان کا استقبال کیا۔
ذرائع کے مطابق نائب وزیراعظم دورے کے دوران چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس ،خارجہ امور کے ایڈوائزر محمد توحید حسین اور دیگر اعلی حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔ ذرائع کے مطابق ملاقاتوں میں دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔