گوئی یانگ(شِنہوا)چین میں ہواجیانگ گرینڈ کینن پل، جو تکمیل کے بعد دنیا کا سب سے بلند ترین پل بن جائے گا، نے ایک اہم مرحلے میں داخل ہوتے ہوئے وزن برداشت کرنے کے تجربات کا آغاز کر دیا۔ یہ اس پل کے ستمبر میں متوقع افتتاح کی جانب ایک اہم سنگ میل کی عکاسی کرتا ہے۔
یہ پل چین کے جنوب مغربی صوبے گوئی ژو میں واقع ہے اور فعال ہونے پر یہ دنیا کا سب سے بلندترین پل بن جائے گا۔ اس کی سطح نیچے بہنے والے دریا سے 625 میٹر کی بلندی پر ہوگی۔ لمبائی 2 ہزار890 میٹر اور مرکزی احاطہ ایک ہزار420میٹر ہے۔یہ پہاڑی علاقے میں بنایا جانے والا دنیا کے سب سے بڑے احاطے والا پل بن جائےگا ۔
تعمیراتی کمپنی کے پراجیکٹ منیجر وو چھاؤ منگ نے کہاکہ یہ تجربہ پل کو ٹریفک کے لئے کھولنے سے پہلے کا آخری اور سب سے اہم امتحان ہیں۔
