بدھ, جنوری 8, 2025
ہومLatestایاز صادق کا آذربائیجان سفارتخانے کا دورہ، سفیر سے طیارہ حادثے پر...

ایاز صادق کا آذربائیجان سفارتخانے کا دورہ، سفیر سے طیارہ حادثے پر اظہار افسوس

اسلام آباد: سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے آذربائیجان آذربائیجان کے سفیر سے مسافر طیارے حادثے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دکھ و غم کی مشکل گھڑی میں پاکستانی پارلیمان و عوام آذربائیجان کی پارلیمان اور عوام کیساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔

جاری بیان کے مطابق جمعرات کو سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اسلام آباد میں آذربائیجان کے سفارت خانے پہنچے جہاں آذربائیجان کے سفیر نے ان کا خیر مقدم کیا، سپیکر ایاز صادق نے مسافر طیارے کے حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور جاں بحق افراد کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی۔

سردار ایاز صادق نے طیارہ حادثے میں جاں بحق افراد کے خاندانوں سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ و غم کی مشکل گھڑی میں پاکستان کی پارلیمان اور عوام آذربائیجان کے پارلیمان اور عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں، آذربائیجان اور پاکستان کے عوام ایک دوسرے کے ساتھ محبت، اخوت اور بھائی چارے کے رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور آذربائیجان ایک دوسرے کے دکھ سکھ کے ساتھی ہیں، پاکستان کی عوام آذربائیجان کی عوام کے دکھ اور غم کو اپنا غم سمجھتی ہے، آذربائیجان کے طیارہ حادثے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر پاکستانی قوم افسردہ ہے، حادثے میں زخمی افراد کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہوں۔

سپیکر نے حادثے میں جاں بحق افراد کے درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی اور سفارتخانے میں رکھی گئی تعزیتی کتاب میں اپنے تعزیتی تاثرات قلم بند کئے۔

Author

مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

مزید خبریں

احدث التعليقات