جمعہ, اگست 22, 2025
ہومLatestپاکستان نے تاریخ میں پہلی بار آئس ہاکی چیمپئن شپ جیت لی

پاکستان نے تاریخ میں پہلی بار آئس ہاکی چیمپئن شپ جیت لی

فلوریڈا: پاکستان نے تاریخ میں پہلی بار آئس ہاکی چیمپئن شپ جیت لی ۔امریکا میں ہونے والی "لیٹم کپ” ڈویژن تھری آئس ہاکی چیمپئن شپ میں پاکستانی ٹیم نے فائنل میں پیرو کو 6-1 سے شکست دے کرٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

ٹورنامنٹ میں پاکستان کی ٹیم نے اپنے تمام میچز میں حریفوں کو آوٹ کلاس کیا جبکہ فائنل میں بھی دفاع اور حملے میں بہترین ٹیم ورک نے فتح کو یقینی بنایا۔

چیمپئن شپ میں پاکستانی خواتین کی ٹیم نے بھی نمایاں کارکردگی دکھائی اور ڈویژن ٹو مقابلوں میں کانسی کا تمغہ حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئیں۔

ٹورنامنٹ میں 17 ممالک اور خطوں کی 62 سے زائد ٹیموں نے شرکت کی جن میں ارجنٹینا، میکسیکو، پیرو، برازیل، لبنان، اسرائیل اور کوسٹاریکا شامل ہیں۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!