بیروت: اسرائیل نے جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے مراکز پر متعدد فضائی حملے کر دیئے جس کے نتیجے میں سات افراد زخمی ہو گئے ۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی حملوں میںحزب اللہ کے بنیادی ڈھانچے، اسلحہ ذخائر اور ایک راکٹ لانچنگ پلیٹ فارم کو نشانہ بنایا گیا۔
لبنانی وزارت صحت کے زیر انتظام پبلک ہیلتھ ایمرجنسی آپریشنز سینٹر کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے جنوبی لبنان کے قصبے انصار کے نواح پر بم باری کی، جب کہ ایک اور فضائی حملہ صور کے علاقے الحوش پر ہوا، جس کے نتیجے میں سات افراد زخمی ہوئے۔