ہانگ ژو(شِنہوا)چین کی مشہور ویڈیو گیم ’’بلیک متھ: ووکانگ‘‘ بنانے والے گیم سائنس کمپنی نے بلیک متھ سیریز کے دوسرے عنوان ‘’بلیک متھ:ژونگ کوئی ‘‘ کا پہلا سی جی ٹیزر ٹریلر جاری کردیا۔
یہ ٹریلر پہلی بار جرمنی کے شہر کولون میں ہونے والے گیمزکام 2025 کی افتتاحی تقریب کی اختتامی نمائش کے سب سے خاص حصے طور پر پیش کیا گیا۔
چینی لوک داستانوں کا افسانوی شیطان شکن کردار ژونگ کوئی اس ایک کھلاڑی والی ایکشن آر پی جی گیم کے مرکزی کردار کے طور پر منظر عام پر آیا ہے۔ یہ گیم ابھی تیاری کے ابتدائی مراحل میں ہے اس لئے اس کے کھیلنے کی کوئی تصاویر نہیں دکھائی گئی ہیں لیکن ٹیزر میں نئے ہیروز،مکینکس،بصری انداز اور کہانی کے مختلف پہلوؤں کا وعدہ کیا گیا ہے۔
گیم سائنس کے بانی اور سی ای او فینگ جی نے بتایا کہ موجودہ ووکانگ گیم کے لئے ڈاؤن لوڈ ہونے والے مواد (ڈی ایل سی) کی تیاری جاری رکھنا ہمارے پاس ایک ممکنہ انتخاب تھا لیکن ٹیم کا جذبہ ہے کہ ووکانگ کی واپسی سے قبل ایک مکمل نئی دیو مالائی داستان تخلیق کی جائے جو زیادہ مکمل اور نکھری ہوئی شکل میں ہو۔
