جمعرات, اگست 21, 2025
ہومLatestپاک چین افغان وزرائے خارجہ اجلاس، اسحاق ڈار شرکت کیلئے کابل پہنچ...

پاک چین افغان وزرائے خارجہ اجلاس، اسحاق ڈار شرکت کیلئے کابل پہنچ گئے

اسلام آباد: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار پاک چین افغان وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کیلئے وفد کے ہمراہ کابل پہنچ گئے۔

جاری بیان کے مطابق اجلاس میں تینوں ممالک کے درمیان تجارت، علاقائی روابط ،انسداد دہشت گردی بارے تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

اجلاس میں اسحاق ڈار کی افغان نگران وزیر خارجہ کیساتھ علیحدہ ملاقات بھی متوقع ہے جس میں دوطرفہ تعلقات اور مشترکہ دلچسپی کے امور پر بات چیت کی جائے گی۔ بیان کے مطابق کابل میں ہونیوالا سہ فریقی اجلاس خطے میں استحکام اور تعاون کے فروغ کیلئے اہم پیشرفت ہے۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!