جمعرات, اگست 21, 2025
ہومEnertainmentقدرتی آفات کے سامنے لوگ قدر بے بس ہوجاتے ہیں، اداکارہ ماہرہ...

قدرتی آفات کے سامنے لوگ قدر بے بس ہوجاتے ہیں، اداکارہ ماہرہ خان

لاہور: پاکستان شوبز کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے حالیہ بارشوں اور سیلابی صورتحال سے جڑا اپنا ذاتی اور خوفناک تجربہ شیئر کی کرتے ہوئے کہا ہے کہ نتھیا گلی سے واپسی کے دوران میں اس قدر خوفزدہ تھیں کہ ہر لمحہ یہی اندیشہ لاحق رہا کہ کہیں میں بھی سیلاب یا لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں نہ آجاوں۔

انسٹاگرام پر ایک اسٹوری ماہرہ خان نے کہا کہ مجھے اب اس بات کا گہرا احساس ہے کہ قدرتی آفات کے سامنے لوگ کس قدر بے بس ہوجاتے ہیں، وہ لمحہ لمحہ اپنی زندگیاں، گھر اور اپنے پیاروں کو بچانے کی کوشش کرتے ہیں، مگر اکثر کچھ بھی ان کے ہاتھ میں نہیں رہتا۔

اداکارہ نے حالیہ تباہ کن بارشوں اور ان کے نتیجے میں پیدا ہونے والی صورتحال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے خدا سے رحم اور حفاظت کی دعا بھی کی۔ اداکارہ کے مطابق راستے میں مسلسل یہ خیال آ رہا تھا کہ اگر لینڈ سلائیڈنگ یا اچانک آنے والا ریلا انہیں اپنی لپیٹ میں لے لے تو کیا ہوگا۔

اسی دوران ان کا ذہن بار بار ان ہزاروں متاثرین کی طرف بھی جاتا رہا جو ان دنوں بارشوں اور سیلاب کے باعث مشکلات سے دوچار ہیں۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!