جمعرات, اگست 21, 2025
ہومEnertainmentاداکاری چھوڑ دی، زندگی میں اس سے زیادہ حاصل کرنا چاہتی ہوں،...

اداکاری چھوڑ دی، زندگی میں اس سے زیادہ حاصل کرنا چاہتی ہوں، مشعل خان

لاہور: ماڈل و اداکارہ مشعل خان نے شوبز سے کنارہ کشی اختیار کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے اداکاری اس لیے چھوڑی کیونکہ میںزندگی میں اس سے زیادہ حاصل کرنا چاہتی تھیں اور اب بطور اداکارہ کام نہیں کر رہیں۔

انہوں نے انسٹاگرام پر اپنی چند تصاویر شیئر کیں اور ایک تصویر کے ساتھ ایک کیپشن بھی لکھا۔ کیپشن کے مطابق زندگی اس وقت کیسی محسوس ہوتی ہے جب انسان محنت سے پڑھائی کرے اور دیانتداری کو اپنائے، نہ کہ دوسروں کو دھوکا دے کر غلط راستوں سے پیسہ کمائے۔

انہوں نے بتایا کہ اب وہ فنانس کی تعلیم پر گہری توجہ دے رہی ہیں کیونکہ ان کے نزدیک تعلیم اور سیکھنا زندگی کی سب سے اہم چیز ہے۔اداکارہ کے مطابق وہ اب مکمل طور پر اداکاری چھوڑ چکی ہیں اور اس وقت بطور فنانس کوچ، ایڈوائزر اور اینکر کام کر رہی ہیں۔

واضح رہے مشعل خان کا شمار مشہور اداکاراؤں میں ہوتا ہے، انہیں ڈرامہ سنو چندا سے مقبولیت حاصل ہوئی۔ ان کے مشہور ڈراموں میں خواب نگر کی شہزادی، سایہ 2، کچا دھاگا، تھوڑا سا حق، قصہ مہربانو کا اور پیاری مونا شامل ہیں، وہ آخری بار 2023 میں ڈرامہ احسان فراموش میں نظر آئی تھیں، جس کے بعد انہوں نے ایک نیوز چینل پر فنانس سے متعلق پروگرام کی میزبانی شروع کر دی۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!