ہومتازہ ترینبھارتی سٹاک مارکیٹ میں عالمی سرمایہ کاری17 سال کی کم ترین سطح...

بھارتی سٹاک مارکیٹ میں عالمی سرمایہ کاری17 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی

نئی دہلی (لارڈ میڈیا) بھارتی سٹاک مارکیٹ میں عالمی سرمایہ کاری 17 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ عالمی جریدے بلوم برگ نے رپورٹ کیا کہ بھارتی شیئرز میں عالمی سرمایہ کاروں کی دلچسپی ختم ہورہی ہے اور کئی کمپنیوں نے اپنی سرمایہ کاری صفر کر دی ہے۔

بلوم برگ کے مطابق عالمی کمپنیاں مصنوعی ذہانت کے مواقع کی کمی اور کم منافع کی وجہ سے بھارتی مارکیٹ سے سرمایہ نکال رہی ہیں۔ اس عدم دلچسپی کے باعث بھارتی سٹاک ایکسچینج میں غیر ملکی سرمایہ کاری 17 سال کی کم ترین سطح پر آ گئی ہے۔

بینک آف امریکہ کے حالیہ سروے کے مطابق، بھارت اب ایشیا میں سب سے کم پسندیدہ مارکیٹ بن چکا ہے۔ بھارتی معیشت کی پستی اور سٹاک مارکیٹ کی بدحالی نے معاشی خوشحالی کا دعویٰ کرنے والی مودی حکومت کے بیانات کو چیلنج کیا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں