ہومتازہ ترینبابر اعظم 2019 کے بعد ڈومیسٹک کرکٹ میں واپس آگئے

بابر اعظم 2019 کے بعد ڈومیسٹک کرکٹ میں واپس آگئے

لاہور (لارڈ میڈیا): پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم 2019 کے بعد پہلی بار ڈومیسٹک فرسٹ کلاس کرکٹ میں حصہ لیں گے۔ بابر اعظم پریزیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون فرسٹ کلاس میں او جی ڈی سی ایل کی نمائندگی کریں گے۔

پریزیڈنٹ ٹرافی کا پہلا راؤنڈ جاری ہے جبکہ دوسرا راؤنڈ 18 ستمبر سے شروع ہوگا۔ بابر اعظم وطن واپسی پر تمام تیاریاں مکمل کر کے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلیں گے۔ انہوں نے آخری بار دسمبر 2019 میں سنٹرل پنجاب کی جانب سے فرسٹ کلاس میچ کھیلا تھا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کو ڈومیسٹک فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلنے کے لیے پابند کیا ہے۔ دیگر قومی کرکٹرز جیسے شاہین آفریدی، حارث رؤف، فخر زمان اور سلمان علی آغا بھی پریزیڈنٹ ٹرافی میں شرکت کر رہے ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں