ہوماہم ترینملک میں ایف آئی اے اور نیب پر عوام کا اعتماد منتخب...

ملک میں ایف آئی اے اور نیب پر عوام کا اعتماد منتخب اور انتظامی اداروں سے زیادہ ہے، سروے نتائج

اسلام آباد (لارڈ میڈیا) ملک میں ایف آئی اے اور نیب پر عوام کا اعتماد منتخب اور انتظامی اداروں سے زیادہ ہے۔ یہ انکشاف انسٹیوٹ فار پبلک اوپینین ریسرچ کے حالیہ سروے میں ہوا ہے۔ سروے کے مطابق 33 فیصد افراد نے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی ایف آئی اے پر جبکہ 23 فیصد نے قومی احتساب بیورو پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

اس کے برعکس، پارلیمنٹ پر 15 فیصد افراد نے، صوبائی حکومتوں پر 17 فیصد نے اور بلدیاتی حکومتوں پر 18 فیصد نے اعتماد ظاہر کیا۔ مزید برآں، ایف بی آر، مقامی عدالتوں اور پولیس پر اعتماد کرنے والوں کی شرح 22 فیصد رہی۔

سروے میں 18 فیصد افراد نے سرکاری اداروں میں رشوت ستانی کا سامنا کرنے کا کہا جبکہ 77 فیصد نے اس سے انکار کیا۔ کرپشن کے خلاف 31 فیصد نے سب سے پہلے پولیس سے رابطہ کرنے کی بات کی، 19 فیصد نے نیب، 14 فیصد نے عدالتوں اور 13 فیصد نے ایف آئی اے سے رابطہ کرنے کا کہا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں