واشنگٹن: اطالوی وزیراعظم جارجیا میلونی کی یوکرین اجلاس کے دوران آنکھیں گھمانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
واشنگٹن میں یوکرین جنگ پر ہونے والے اعلی سطحی اجلاس کے دوران کیمروں نے جارجیا میلونی کو جرمن رہنما کی گفتگو پر آنکھیں گھماتے ہوئے ریکارڈ کرلیا۔
واضح رہے 18 اگست کو وائٹ ہاوس میں ہونے والی ملاقات میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور یورپی رہنماوں سمیت برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر بھی موجود تھے۔ اسی دوران جب جرمنی کے رہنما فریڈرش مرز بات کر رہے تھے تو میلونی کے تاثرات کیمرے میں محفوظ ہوگئے جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئے۔
کیمروں نے یہ بھی ریکارڈ کیا کہ اجلاس کے دوران میلونی نے صدر ٹرمپ سے ہلکی پھلکی گفتگو بھی کی۔