ہومUncategorizedبھارت نے کرکٹ کو بھی سیاست کی نذر کردیا، طلال چوہدری

بھارت نے کرکٹ کو بھی سیاست کی نذر کردیا، طلال چوہدری

دبئی (لارڈ میڈیا): ویمنز ایشیا کپ کی فاتح بھارتی ٹیم نے چیئرمین ایشین کرکٹ کونسل محسن نقوی سے ٹرافی لینے سے انکار کر دیا ہے۔ وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری نے اس اقدام پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت اسپورٹس اور بین الاقوامی معاہدوں کو نقصان پہنچا رہا ہے۔

بھارتی ویمن ٹیم نے ویمنز ایشیا کپ میں سری لنکا کو 72 رنز سے شکست دے کر ٹائٹل جیتا، تاہم ٹرافی وصول کرنے سے انکار کر کے کرکٹ کو سیاست کی نذر کر دیا۔

طلال چوہدری نے کہا کہ بھارت سفارتی و عسکری میدان میں شکست کے بعد اسپورٹس کلچر کو بھی نقصان پہنچا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے کبھی بھی کھیل کو سیاست کی نذر نہیں کیا۔

محسن نقوی نے گراؤنڈ میں موجودگی کے باوجود بھارتی ٹیم کی جانب سے ٹرافی وصول نہ کرنے پر افسوس کا اظہار کیا۔ ایشین کرکٹ کونسل کا مؤقف ہے کہ فاتح ٹیم کو ٹرافی صدر ایشین کرکٹ کونسل ہی سے ملے گی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں