اسلام آباد (لارڈ میڈیا): آئندہ پانچ سال کے لیے نئی آٹو پالیسی کی منظوری آئی ایم ایف سے مشاورت پر منحصر ہے، جس کے باعث پالیسی کی منظوری مزید التوا کا شکار ہو سکتی ہے۔
نئی آٹو پالیسی کا مسودہ تیار کر لیا گیا ہے، لیکن حتمی منظوری آئی ایم ایف کے ساتھ جائزہ مذاکرات کے بعد دی جائے گی۔ اس کے نتیجے میں آٹو ڈویلپمنٹ اینڈ ایکسپورٹ پالیسی کے اجرا میں مزید تاخیر کا امکان ہے۔
وزارت صنعت و پیداوار کے ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کی جائزہ ٹیم 23 ستمبر کو پاکستان کا دورہ کرے گی اور اس دوران مسودے پر مشاورت کی جائے گی۔


