ہومتازہ ترینایران جنگ نومبر کے بعد ختم ہونے کا امکان، امریکی صدر ڈونلڈ...

ایران جنگ نومبر کے بعد ختم ہونے کا امکان، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن (لارڈ میڈیا): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ رواں سال ختم ہوسکتی ہے اور ممکن ہے کہ یہ جنگ نومبر کے وسط مدتی انتخابات کے فوراً بعد اختتام پذیر ہو۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے اور مسلسل رابطے میں ہے۔ ٹرمپ نے واضح کیا کہ امریکا ایران کے ساتھ ایسا کوئی معاہدہ نہیں کرے گا جو امریکی مفادات کے لیے بہتر نہ ہو۔ انہوں نے یقین دلایا کہ ایران کے ساتھ کسی بھی سمجھوتے میں امریکا کے لیے مناسب شرائط کو یقینی بنایا جائے گا۔

امریکی صدر نے خلیجی ممالک کی جانب سے ایران کے ساتھ ملاقات یا رابطے پر بھی اعتراض نہیں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ان ممالک کا اپنا فیصلہ ہے۔ ٹرمپ نے مزید دعویٰ کیا کہ ایران جنگ ختم ہوتے ہی امریکا میں پٹرول کی قیمتیں تیزی سے نیچے آ جائیں گی۔ تاہم عالمی توانائی کی صورتحال بدستور کشیدہ ہے اور آبنائے ہرمز سمیت خطے میں جاری بحران نے تیل کی قیمتوں پر دباؤ بڑھا رکھا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں