ہومتازہ ترینامریکا میں ٹیچر نے 6 کروڑ 65 لاکھ سال پرانے ڈایناسور کے...

امریکا میں ٹیچر نے 6 کروڑ 65 لاکھ سال پرانے ڈایناسور کے قدموں کے نشانات دریافت کرلیے

امریکا (لارڈ میڈیا): امریکا کی ریاست نارتھ ڈکوٹا میں ایک ٹیچر نے کروڑوں سال پرانے ڈایناسور کے قدموں کے نشانات دریافت کیے ہیں۔ کینٹ ہپس نامی ٹیچر نے یہ قدم ہیل کریک فارمیشن کے قریب کھدائی کے دوران دیکھے۔

یہ کھدائی 2025 میں ہوئی تھی اور اس دوران کینٹ ہپس نے اپنے اردگرد کی زمین کا معائنہ کیا۔ انہیں ایک مقام غیر معمولی محسوس ہوا جو ممکنہ طور پر 23 فٹ دور تھا۔ باریک بینی سے جائزہ لینے پر پتہ چلا کہ یہ 4 بڑے 3 پنجوں والے قدموں کے نشانات ہیں۔

تحقیق کے مطابق یہ نشانات ممکنہ طور پر ٹی ریکس ڈایناسور کے ہیں جو 6 کروڑ 65 لاکھ سال پرانے ہوسکتے ہیں۔ اسی جگہ کے اردگرد tyrannosaur کے فوسلز بھی ملے ہیں۔

سائنسدانوں کے مطابق نارتھ ڈکوٹا میں دریافت نشانات سے پتہ چلتا ہے کہ یہ شکاری درندہ ساڑھے 3 سے ساڑھے 4 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلتا تھا، جو انسان کی تیز رفتار چہل قدمی کے برابر ہے۔

ان قدموں کے نشانات کو جلد ہی ڈینور میوزیم منتقل کیا جائے گا۔ کینٹ ہپس نے کہا کہ انہوں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ وہ اس طرح کی دریافت کرسکیں گے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں