ہومتازہ ترینجازان پر حوثی پروجیکٹائل حملہ، دو افراد زخمی

جازان پر حوثی پروجیکٹائل حملہ، دو افراد زخمی

ریاض (لارڈ میڈیا): سعودی عرب کے جنوبی علاقے جازان میں یمن کے حوثیوں کے حملے میں ایک پروجیکٹائل گرنے سے دو افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ سعودی سول ڈیفنس کے مطابق حملے سے ایک مسجد سمیت متعدد عمارتوں اور گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے۔

سعودی سول ڈیفنس نے بتایا ہے کہ حملے کے بعد امدادی ٹیموں نے جازان کے علاقے الطوال میں فوری کارروائیاں کیں۔ مملکت نے شہری تنصیبات کو نشانہ بنانے کو بین الاقوامی انسانی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

یہ حملہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب حالیہ دنوں میں جنوبی سعودی عرب میں حوثیوں کے میزائل اور ڈرون حملوں میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔

منگل کے روز ابہا، خمیس مشیط، جازان اور نجران میں شہری اور اقتصادی تنصیبات کو نشانہ بنانے والے حملوں میں 73 افراد زخمی ہوئے تھے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں