ہومتازہ ترینایران کا امریکی حملے کے جواب میں 2 امریکی بحری اور 8...

ایران کا امریکی حملے کے جواب میں 2 امریکی بحری اور 8 تیل بردار جہازوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

تہران (شِنہوا) ایران کی اسلامی انقلابی گارڈ کور (آئی آر جی سی) نے بتایا ہے کہ اس نے پانچ ایرانی آئل ٹینکروں پر امریکی حملے کے جواب میں خلیج فارس میں2 امریکی بحری اور 8 تیل بردار جہازوں کو نشانہ بنایا ہے۔

آئی آر جی سی کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ’سپاہ نیوز‘ پر شائع ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اس کی بحریہ نے منگل کی رات ’’ خلیج فارس میں 5 ایرانی آئل ٹینکروں پر دہشت گرد امریکی فوج کے حملے کے جارحانہ اور بدنیتی پر مبنی اقدام‘‘ کے جواب میں ان جہازوں کو نشانہ بنایا اور شدید نقصان پہنچایا ہے۔

بیان میں زور دیا گیا ہے کہ اس کی بحری افواج نے ان 10’’خلاف ورزی کرنے والے‘‘ جہازوں کو بھی نشانہ بنایا جو امریکی فوج کے تعاون سے اور اشتعال انگیزی کے ساتھ آبنائے ہرمز میں ایک ’’ممنوعہ اور غیر محفوظ علاقہ عبور‘‘ کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔

آئی آر جی سی نے اس بات پر زور دیا کہ آبنائے ہرمز کا مکمل انتظام اور کنٹرول اس کی بحریہ کے پاس ہے۔

آئی آر جی سی نے بدھ کو اعلان کیا کہ اس کی فضائی و خلائی فورسز نے ایرانی آئل ٹینکروں پر امریکی "جارحانہ” حملوں کے جواب میں اردن میں قائم ایک امریکی فضائی اڈے کو نشانہ بنایا ہے۔

اردن کی فوج نے بتایا کہ اس کے فضائی دفاعی نظام نے 20 میں سے 18 ایرانی بیلسٹک میزائل تباہ کر دیئے جبکہ 2 میزائل غیر آباد علاقوں میں گرے جن سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

امریکی سنٹرل کمانڈ نے بدھ کے روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں کہا کہ اس کی افواج نے آئی آر جی سی کی جانب سے گزشتہ دو دنوں میں امریکی بحریہ کے جنگی جہاز کو دو بار بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنانے کے جواب میں منگل کی رات ایران کے خام تیل بردار 5 جہازوں کو تباہ کر دیا۔

پوسٹ میں مزید کہا گیا کہ امریکی جنگی جہاز نے ایرانی حملوں کی کوششوں کو کامیابی سے ناکام بنایا اور علاقائی پانیوں میں گشت جاری رکھا۔ اس دوران کسی امریکی اہلکار کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں