پیانگ یانگ: شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے امریکا اور جنوبی کوریا کی جانب سے مشترکہ فوجی مشقوں کو جنگ کی خواہش کا واضح مظہر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں جوہری ہتھیاروں کی تیاری میں تیزی سے توسیع کرنے کی ضرورت ہے۔
منگل کو غیر ملکی میڈیا کے مطابق کِم نے کہا کہ شمالی کوریا کے اِردگرد سلامتی کا ماحول دن بدن سنگین ہوتا جا رہا ہے، امریکا اور جنوبی کوریا کی فوجی مشقیں خطے میں امن اور سلامتی کے ماحول کو تباہ کرنے کا ذریعہ ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ کڑے علاقائی سلامتی ماحول میں پیانگ یانگ کو تیزی سے خود کو جوہری ہتھیاروں سے مسلح کرنے کی ضرورت ہوگی۔